25 مئی 2012 - 19:30

صوبہ خیبر پختون خواہ کے شہر کوہاٹ میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ مومن سید حسین عسکری زخمی ہوگئے۔

ابنا: کالعدم سپاہ صحابہ کے مُسلح دہشتگردوں نے 70 سالہ شیعہ مومن سید حسین عسکری  کو کوہاٹ شہر کے گاوں میر اصغر ملا میں نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں نے 70 شیعہ مومن سید حسین عسکری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جن کو فلفور قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں اُن کی طبیعت پہلے سے بہتر بتائی جارہی ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق سید حسین عسکری  نامی شیعہ مومن جو فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے اب خطرے سے باہر ہے۔

پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی میں حالیہ تیزی انتہائی تشویش ناک ہے۔ دہشتگرد نہتے شیعہ مسلمانوں کو فرقے کی بنیاد پر قتل کرنے میں مصروف ہے مگر حکومتی ادارے ان دہشتگردوں کو لکام دینے ناکام نظر آرہے ہے۔.......

/169